Free "Counseling Service" for people suffering from depression successfully launched on Emergency Helpline 15
Posted By: Khan Baba on 23-04-2026 | 12:53:52Category: Political Videos, Newsایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے مفت "کونسلنگ سروس" کامیابی سے جاری لاہور، 23 اپریل 2026ء: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے مفت "کونسلنگ سروس" کامیابی سے جاری ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جنوری سے اپریل 2026 تک ہیلپ لائن 15 پر 276 سے زائد ایسی کالز موصول ہوئیں جن میں شہریوں نے ذہنی دباؤ اور خودکشی مرتکب کرنے کے خیالات کا اظہار کیا۔ ان تمام کیسز میں سیف سٹی کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ماہر اور سپیشلائزڈ سائیکالوجسٹس سے کانفرنس کال کے ذریعے منسلک کیا گیا۔ سیف سٹی میں تعینات ماہرینِ نفسیات نے بروقت رہنمائی اور پیشہ ورانہ کونسلنگ کے ذریعے ان افراد کو انتہائی اقدام سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق اس سروس کے ذریعے نہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا رہا ہے بلکہ متاثرہ شہریوں کو نئی امید دے کر زندگی کی طرف واپس لایا جا رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹی نے مزید بتایا کہ شہری کسی بھی ذہنی دباؤ، پریشانی، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 ڈائل کریں اور 7 دبائیں تاکہ ماہرِ نفسیات سے فوری رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ شہری "GenZ App" کے ذریعے بھی 24/7 چیٹ کی سہولت کے تحت ماہرینِ نفسیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سروس کے دوران کال کرنے والے افراد کی شناخت اور معلومات کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ذہنی دباؤ یا اضطراب کا شکار افراد سیف سٹی کی اس مفت کونسلنگ سروس سے بھرپور استفادہ کریں، کیونکہ بروقت مدد زندگی بچا سکتی ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کے فروغ کیلئے مسلسل مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












