What was the biggest fake news ever spread about Laiba Khan?
Posted By: Khan Baba on 17-06-2026 | 11:53:09Category: Political Videos, Newsپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے بارے میں پھیلنے والی ایک جھوٹی اور بے بنیاد افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے بارے میں اب تک کی سب سے غلط خبر کون سی تھی تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ میں نے پیسوں کی خاطر خود سے دگنی عمر کے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کر لی ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ خبر اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ ان کے والد نے بھی اسے یوٹیوب پر دیکھ لیا جس کے بعد وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور فوراً ان سے وضاحت طلب کی۔
لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو واضح کیا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے، میرے والد نے مجھے مشورہ دیا کہ ایسی افواہوں کی بروقت تردید کیا کریں تاکہ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور معلومات کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ پھیلائیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












