What was the biggest fake news ever spread about Laiba Khan?
Posted By: Khan Baba on 6 hours agoCategory: Political Videos, Newsپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے بارے میں پھیلنے والی ایک جھوٹی اور بے بنیاد افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے بارے میں اب تک کی سب سے غلط خبر کون سی تھی تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ میں نے پیسوں کی خاطر خود سے دگنی عمر کے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کر لی ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ خبر اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ ان کے والد نے بھی اسے یوٹیوب پر دیکھ لیا جس کے بعد وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور فوراً ان سے وضاحت طلب کی۔
لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو واضح کیا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے، میرے والد نے مجھے مشورہ دیا کہ ایسی افواہوں کی بروقت تردید کیا کریں تاکہ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور معلومات کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ پھیلائیں۔

State Bank decides to maintain interest rate at 11.5%
Government declares public holiday on 1st Muharram
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community
Ali Zafar's historic concert in Canada, more than 45,000 people attend
The beginning of the new Islamic year, the Kaaba's covering was changed












