Iran-US ceasefire, Pakistan won the war without fighting
Posted By: dafg on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور جاری سفارتی رابطوں میں پاکستان کے فعال کردار کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران متوازن اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کے ذریعے نہ صرف امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا بلکہ فریقین کے درمیان رابطوں کو بھی سہولت فراہم کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بغیر جنگ میں الجھے ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کو ایک متحرک ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک نے بھی اس عمل میں پاکستان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ “ہیڈ لائن ڈپلومیسی” پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی اور خاموش سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکا تنازع کے حوالے سے غیر مصدقہ قیاس آرائیاں خطے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں اس لیے ذمہ دارانہ رپورٹنگ ضروری ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جنیوا میں 19 جون کو ممکنہ طور پر معاہدے پر باضابطہ دستخط متوقع ہیں، جس میں مختلف مسلم اور علاقائی ممالک کی قیادت کو بھی کریڈٹ دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر سفارتی کردار ادا کیا بلکہ مسلم امہ کے درمیان ممکنہ کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔

MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community
State Bank decides to maintain interest rate at 11.5%
Government declares public holiday on 1st Muharram












