Top Rated Posts ....
Search

The beginning of the new Islamic year, the Kaaba's covering was changed

Posted By: Khan Baba on 5 hours agoCategory: Political Videos, News


سعودی عرب میں نئے اسلامی سال محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا نیا غلاف کعبہ 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔

نئے غلاف کعبہ کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کئے گئے جہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کیلئے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.