President and Prime Minister express grief over the destruction and loss of life caused by the earthquake in Venezuela
Posted By: wazara on 25-06-2026 | 12:07:27Category: Political Videos, Newsصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا اورکہا پاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
صدر زرداری کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جلد مکمل ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےبھی وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے وینزویلا حکومت اور عوام خصوصا متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












