Karachi, Pakistan Stock Exchange sees huge rally, index closes at new high
Posted By: Khan Baba on 03-07-2026 | 12:39:33Category: Political Videos, Newsکراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران نمایاں تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 185,372 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس نے 185,668 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 42 ارب روپے مالیت کے 80 کروڑ 75 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ 564 کمپنیوں میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 211 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 184,520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












