Top Rated Posts ....
Search

Karachi, Pakistan Stock Exchange sees huge rally, index closes at new high

Posted By: Khan Baba on 5 hours agoCategory: Political Videos, News


کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران نمایاں تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 185,372 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس نے 185,668 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 42 ارب روپے مالیت کے 80 کروڑ 75 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ 564 کمپنیوں میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 211 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 184,520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.