Agla Wazir -e-Aazam Kon ? Dr Danish Predicts
Posted By: Abid on 02-07-2018 | 23:21:16Category: Political Videos, Newsیہ میری خبر ہے کوئی مذاق نہیں : اگلا وزیر اعظم کون ہو گا ؟ نہ بلا ، نہ شیر ۔۔۔۔100 سے زائد سیاستدانوں نے کون سا انتخابی نشان مانگ لیا ہے ؟ صف اول کے پاکستانی اینکر و صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات رواں ماہ 25جولائی کو ہونے جا رہے ہیں ،ایسے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور اپنی جماعتوں سے ناراض رہنما بھر پور سیاسی مہم چلا رہے ہیں ،عمران خان کو سادہ اکثریت ملنے کی امید ہے تو شہباز شریف قومی حکومت کا نعرہ لے کر چل پڑے ہیں ،
ادھر چوہدری نثار جیپ کے نشان سے آزاد امید وار کی حیثیت سے بھر پور حصہ لے رہے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں سوال اٹھا یا کہ یہ جیپ کا نشان کس کا ہے ؟،بہت سے امید واروں نے جیپ کے انتخابات پر الیکشن کی تیاری پکڑ لی ہے ۔موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام پاکستانیوں کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ ا گلا وزیراعظم کون ہے ؟معروف اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے اپنے ذرائع سے اگلے ممکنہ وزیر اعظم کی خبر دے دی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر دانش نے اہم ترین ذرائع کے مطابق خبر دی کہ اگلا وزیراعظم چوہدری نثار ہو سکتے ہیں شاہ محمود سمیت ساوتھ پنجاب کے کئی ایم این نے انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میری ٹوئٹ غلاموں کے لیے نہیں باشعور لوگوں کے لیے ہوتی ہے ،ذرائع کا مطلب ہر گز رائے نہیں خبر ہوتی ہے ،انہوں نے ایک خبر بھی شیئر کی جس کے مطابق 100سے زائد امید واروں نے جیپ کا انتخابی نشان مانگ لیا ہے۔(ش س م)

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












