Himmat Hai Toh Mujhe Giraftaar Kar Ke Dikhaao
Posted By: Abid on 12-07-2018 | 08:51:33Category: Political Videos, Newsہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ، بڑے (ن) لیگی سیاستدان نے نگران حکومت اور اداروں کو چینج کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک) ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھاو،،ایاز صادق نگران وزیر اعلیٰ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہمسٹر چیف منسٹر صاحب آپ نے یہاں دو ماہ رہنا ہے،میں آپ کو خبردار کرتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف
کی وطن واپسی سے پہلے لاہور پولیس نے ‘مڈ نائیٹ آپریشن’ کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سمیت 100 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد میں متعدد یوسی چئیرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں سمیت سرگرم کارکن شامل ہیں۔۔پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد تھانوں کے باہر لیگی امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق،، سردار ایاز صادق اور ملک پرویز نے صبح ساڑھے 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نگراں حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ دوپہر تک کارکن رہا نہ ہوئے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔اس موقع پرایاز صادق نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔انکا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھاو۔مسٹر چیف منسٹر صاحب آپ نے یہاں دو ماہ رہنا ہے،میں آپ کو خبردار کرتا ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان یہ الیکشن لڑیں گے اور جیت کے دکھائیں گے۔اس موقع خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی نے گرفتار کرنا ہےتو کر لے،میں پہلی بار گرفتار نہیں ہوں گامگر اسکے نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ آزادی رائے پر،آزادی تقریر پر،آزادی اظہار پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہم سیکیورٹی کے تمام اصولوں کی پابندی کرنے کوتیار ہیں۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












