Kaunsi Eham Shakhsiyaat Jail Ki...
Posted By: Ahmed on 12-07-2018 | 18:58:53Category: Political Videos, Newsکون سی اہم سیاسی شخصیات اڈیالہ جیل کی مہمان بنیں؟ ایک معلوماتی رپورٹ ملاحظہ کیجیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کل بروز جمعہ وطن واپس آئے تو اڈیالہ جیل کے دوسری مرتبہ مہمان بنیں گے۔ وہ طیارہ سازش کیس میں سزا کے بعد 1999 میں اڈیالہ جیل کی یاترا کر چکے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل 2 وزرائے اعظم سمیت کئی اہم
سیا ستدانوں کا عارضی مسکن بن چکی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر اس جیل کے تازہ ترین مہمان بنے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی بھی جمعہ کو آمد کا امکا ن ہے۔ اڈیالہ جیل ضیاء الحق دور میں 1986 میں مکمل ہوئی۔ نوازشریف پہلے اہم سیاست دان تھے جو طیارہ سازش کیس میں سزا کے بعد کچھ دیر یہاں قید رہے۔ جمعہ کو وطن واپسی پر انہیں اڈیالہ میں رکھا گیا تو یہ ان کا اس جیل کی یاترا کا دوسرا موقع ہوگا جبکہ مریم نواز زندگی میں پہلی بار جیل کا منہ دیکھیں گی۔اس سے قبل نہال ہاشمی رواں سال توہین عدالت پر یہاں ایک ماہ قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ زرداری دور میں وزیراعظم بننے والے یوسف رضا گیلانی ستمبر 2004 سے 2006 تک اڈیالہ جیل کے مکین بنے۔ سعد رفیق بھی مشرف دور میں کچھ دیر یہاں رہے۔ نوازشریف کی جلاوطنی کے دوران جاوید ہاشمی جولائی 2006 سے 2007 تک اڈیالہ جیل کے مہمان تھے۔پیپلزپارٹی کے وزیر حامد سعید کاظمی سیاستدانوں میں سب سے طویل مدت کیلئے مئی 2012 سے مارچ 2017 تک اس جیل میں قید رہے۔اڈیالہ جیل سیاسی قیدیوں کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔بہت سے سیاستدان یہاں پر قید رہ چکے ہیں۔(ش۔ز۔م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












