Nawaz Shrif Aur Maryam Nawaz Dono Baap Beti
Posted By: Mangu on 13-07-2018 | 18:52:00Category: Political Videos, Newsنواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری : دونوں باپ بیٹی کے موبائل فون اور دیگر سامان اس وقت کہاں موجود ہے ؟ خبر آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نااہل نوازشریف اور ان کے صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ
گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر انہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی نیوز چینل جیو نیوز نے معروف اینکر پرسن طلعت حسین کے پروگرام کو نشر کرنے سے انکار کردیا جس پر صحافی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ جیونیوز نے میرے پروگرام کو نشر کرنے سے انکار کردیا ہے ، میں نے لوہاری ریلی ،اس میں موجود لوگوں کی تعداد اور ان کے جذبات سے متعلق پروگرام ریکارڈ کیا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ اس پروگرام میں مستونگ دھماکے ،سول اور سیاسی آزادی کے مستقبل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی تھی ۔طلعت حسین نے غصے میں کہا کہ میری 12گھنٹوں کی محنت ضائع ہو گئی جو کہ شرمناک بات ہے ۔(ش۔ز۔م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











