Jail Mein Band Ek VIP Qaidi Ko...
Posted By: Ahmed on 19-07-2018 | 04:48:55Category: Political Videos, Newsاڈیالہ جیل میں بند ایک وی آئی پی قیدی کو انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے جس نے وائی فائی کا پاس ورڈ میاں نواز شریف کو دے دیا ہے ۔۔۔۔یہ شخص دراصل کون ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے جرم میں قید ایک شخص کو اڈیالہ جیل میں فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں ، اس کے پاس 20 سم کارڈز اور وائی فائی بھی ہے اور میاں نواز شریف اسی کا وائی فائی استعمال کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر شاہین صہبائی نے لکھا کہ ” نواز شریف کا نیا پڑوسی : راجہ ارشد محمود نواز شریف کا بی کلاس پڑوسی ہے جسے فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں، اس کو دی گئی سہولیات میں وائی فائی اور 20 مختلف سم کارڈز ہیں۔ نواز شریف اسی کا وائی فائی اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ ارشد نے محمد میاں سومرو کے بھانجے کو 2016 میں قتل کیا تھا لیکن جیل سپریٹنڈنٹ کو ان سہولیات کے حصول کیلئے باضابطہ طور پر بھاری رشوت دی جاتی ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں“۔خیال رہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کو 2016 میں اسلام آباد کی مارکیٹ میں سر عام گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔(ز،ط)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












