Top Rated Posts ....
Search

Jadeed Duniya Ka Sharamnaak Tareen Gunaah

Posted By: Pango on 19-07-2018 | 05:00:08Category: Political Videos, News


جدید دنیا کا شرمناک ترین گناہ جو آپ کو بدکاری کی سب سے بری قسم سے بھی زیادہ گھٹیا معلوم ہو گا ۔۔۔۔۔ اہم ترین ترقی یافتہ ملک سے آنے والی یہ خبر پڑھ کر آپ توبہ توبہ کرنے لگیں گے
سڈنی(ویب ڈیسک )آسٹریلیا میں ایک اوباش نوجوان نے رات کے وقت اصطبل میں گھس کر ایک گھوڑی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اس بدبخت کی بے شرمی کا اندازہ کیجئے کہ اس قبیح فعل کا ملبہ بھی بے زبان جانور پر ڈال دیا۔ میل آن لائن کے مطابق نیوساﺅتھ ویلز کے ایک

کسان کو شک تھا کہ رات کے وقت اس کے اصطبل میں کچھ عجیب سی کھٹ پٹ ہوتی ہے۔ اس نے اصطبل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے تا کہ رات کو ہونے والی کاروائی کے بارے میں کچھ جان سکے۔ اگلے دن جب کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو بیچارے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ یہ ایک نوجوان تھا جو رات کی تاریکی میں اس کے اصطبل میں داخل ہوا اور ایک گھوڑی کو ہوس کا نشانہ بنا کر چلتا بنا۔کسان نے یہ افسوسناک منظر دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا اور اگلی رات نگرانی کا فیصلہ کیا۔ جیسا کہ اسے شک تھا، اندھیرا ذرا گہرا ہوا تو وہی نوجوان ایک بار پھر اصطبل کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور سیدھا اسی گھوڑی کی جانب گیا جسے وہ گزشتہ رات بدفعلی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ادھر کسان اور نگرانی پر مامور پولیس اہلکار بھی تیار تھے۔ وہ لپک کر اصطبل کے اندر پہنچے اور اوباش نوجوان کو گھوڑی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیطان صفت نوجوان کا نام ڈینئیل جیکسن اور عمر 31 سال ہے۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی کہ ایسا گھٹیا کام کیوں کیا تو بے شرم نے سارا الزام بے زبان گھوڑی پر ڈال دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ اصطبل کے پاس سے گزرا تو گھوڑی نے اسے آنکھ ماری تھی جسے اس نے جنسی تعلق کی دعوت کے طور پر لیا اور گزشتہ چند دنوں کے دوران وہ یہ بے حیائی متعدد بار کر چکا تھا۔ مقدمے کی سماعت کرنے والی مجسٹریٹ کیرن سٹیفرڈ نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی لایعنی وضاحت کو ”عذر گناہ بدتر از گناہ“ قرار دیتے ہوئے اسے 10 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.