Ehm N Leagi Rehnuma Aur Umeedwar Giraftar
Posted By: Mangu on 20-07-2018 | 08:57:02Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ کے اہم ترین رہنما اور انتخابی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا۔ جاوید علاوالدین پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں،سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سیاسی حریف ایک دوسرے کو سیاسی میدان میں پچھاڑنے کے علاوہ ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھی گریز نہیں کیا جارہا ۔اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا زوروں کا
جوڑ پڑنے والا ہے۔اس حوالے سے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکی ہیں اور انتخابات کا خواب آنکھوں میں سجائے ایکل دوسرے کو سیاسی طور پر روند دینے کے لیے تیار ہیں ۔تاہم اس صورتحال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے نامناسب واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں اور ایسا ہی واقعہ آج اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور انتخابی امیدوار جاوید علاودین نے تحریک انصاف کے کارکنان کو اغوا کر حبس بے جا میں رکھا۔جس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے جاوید علاوالدین کے خلاف اوکاڑہ کے تھانہ سنگتھرہ میں ایف آئی آر درج کروا دی ۔۔پولیس نے ایف آئی آر پر کاروائی کرتے ہوئے جاوید علاوالدین کو گرفتار کر لیا ہے۔انکی گرفتاری پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان تھانے کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور ایک دوسے کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












