Top Rated Posts ....
Search

Naa Shahbaz Sharif Naa Shah Mehmood...

Posted By: Abid on 21-07-2018 | 11:45:08Category: Political Videos, News


نہ شہباز شریف نہ شاہ محمود قریشی : اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ امیدوار کون ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والا نام سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔ چوہدری نثار وزیراعلی پنجاب بننے کی فیورٹ بن گئے، سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی

حمایت بھی مل سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں انتخابات 2018 کا دنگل لگنے میں محض 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔خاص کر تحریک انصاف اور ن لیگ مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ حال میں سامنے آنے والے متعدد سرویز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف کی فتح کے واضح امکانات ہیں۔ تاہم دوسری جانب پنجاب کے حوالے سے صورتحال زیادہ واضح نہیں ہے۔شہباز شریف پہلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب لڑ رہے ہیں، ایسے میں پنجاب میں کون حکومت بنائے گا، اس سوال کا اب تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ تاہم اب سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں۔ پنجاب میں حکومت کرنے کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔ جبکہ بدلے میں چوہدری نثار اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے تعاون پیش کریں گے۔ (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.