Yeh Pehli Baar Nahi Is Se Pehle...
Posted By: Abid on 21-07-2018 | 11:49:05Category: Political Videos, Newsیہ پہلی بار نہیں ا س سے پہلے بھی ۔۔۔۔۔۔ کرک جلسہ میں عمران خان کا تھپڑ سہنے والے شاہد خٹک کی ہمت جواب دے گئی ، ناقابل یقین بیان دے دیا
لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان سے تھپڑ کھانے والے شاہد خٹک کا صبر جواب دے گیا،شدید ردعمل دے ڈالاجلسہ گاہ میں دھول اور دھند ہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔
سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھی جاری و ساری ہے۔اس سلسلے میں عمران خان ملک کے طول و عرض میں جلسے منعقد کر رہی ہے۔ آج کرک میں پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو ہوا۔جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،اس موقع پر کھلاڑیوں میں شاندار جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔تاہم اس موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔عمران خان جس وقت اسٹیج پر جانے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اس وقت شاہد خٹک تیزی سے آگے بڑھے اور عمران خان سے پہلے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی تو عمران خان نے شاہد خٹک کو تھپڑ دے مارا۔تاہم اس موقع پر سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ امیدوار کو یوں تھپڑ جڑ دینا افسوسناک ہے اور ناقدین کا کہنا کہ عمران خان کا یہ رویہ ان کے لیے پریشانی پیدا کرسکتا۔اس موقع پر مخالفین نے شاہد خٹک اور عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا جس پر شاہد خٹک کا صبر بھی جواب دے گیا انہوں نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مخالفین کا منہ بند کردیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ واضح انداز میں بتانے دیں ۔مخالفین جھوٹا پراپیگنڈا کرکے اپنے شکست کے خوف کو ظاہر کرین گے۔عمران خان میرے قائد ہیں اور ا نہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں دھول اوردھندہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی جلسہ تھا ،خان صاحب کو نہیں پتہ چلا کہ میں پیچھے آرہا ہوں اس لیے انہوں نے غیر ارادی طور پر مجھے تھپڑ دے مارا اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔(ش۔ز۔م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












