Hanif Abbasi Ki Giraftaari Par Noon...
Posted By: Ahmed on 21-07-2018 | 19:04:46Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: حنیف عباسی کی گرفتاری پر (ن) لیگیوں کا عدالت کے اندر ہنگامہ ، توڑ پھوڑ ۔۔۔۔ تشویشناک اطلا عات موصول
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا ملنے پر حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا کام شروع ہو گیا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی دنگ رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر قید کی سزا ملنے پر حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے
ہی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر وہاں موجود کارکنان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور اپنے رہنماءکو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق حنیف عباسی اس وقت کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں اور انہیں گرفتار کر کے کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم کارکنان کی مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کے باعث ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لیگی رہنماءحنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ دیگر سات ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان موجود تھے۔ عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔(ع،ع)

Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












