Yeh Toh Jism Frosh...Pakistani Maaroof Model Aisa Libaas Pehn Kar Aa Gayi Ke Aag Lag Gayi
Posted By: Ashad on 22-07-2018 | 22:28:52Category: Political Videos, News” یہ تو جسم فروش خاتون کی طرح ۔۔۔ “ پاکستانی فلم کے پریمیئر پر معروف ماڈل ایسا لباس پہن کر آگئی کہ آگ لگ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کا احیا ہورہا ہے اور پاکستانی اس بات کیلئے پر امید ہیں کہ نہ صرف پاکستان کا موقف بلکہ ہماری ثقافت بھی دنیا بھر میں فروغ پائے گی لیکن پاکستانی اداکاروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری کے ذریعے شہرت تو حاصل کی جارہی ہے لیکن ثقافت کہیں کھوگئی ہے۔ اسی کی ایک مثال فلم پرواز ہے جنون کے کراچی کے نیو پلیکس سینما میں ہونے والے پریمیئر میں بھی دیکھنے میں آئی ۔ یہ فلم پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنائی جارہی ہے لیکن اس کے پریمیئر میں شریک ہونے والے ستارے کسی اور سیارے کی مخلوق نظر آئے۔ مغربی فیشن کے دلدادہ ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگانے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی روایات کو گہنا کر رکھ دیا۔ انہی ستاروں میں ایک نوجوان ماڈل و اداکارہ یشما گل بھی ہیں جو ایسے کپڑے پہن کر پریمیئر میں شرکت کیلئے آئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
یشما گل پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں شرکت کیلئے پھٹے ہوئے فیشن والے انتہائی مختصر کپڑے پہن کر شریک ہوئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بعض لوگوں نے تو ان کے کپڑوں کو مغرب میں پائی جانے والی جسم فروش خواتین سے بھی تشبیہہ دے ڈالی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












