Top Rated Posts ....
Search

Main Hanif Abbasi Ke Ghar Jaaon...

Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 02:26:56Category: Political Videos, News


میں حنیف عباسی کے گھر جاؤں اور ان کے بیوی بچوں سے کہوں گاکہ۔۔۔شہباز شریف نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ حنیف عباسی کے گھر جائیں گے اور ان کی بیوی اور بچوں سے ملاقات کریں گے اور کہیں گے کہ آپ کے والد وہاں چلے گئے ہیں جہاں نوازشریف ہیں ۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،

شہبازشریف کا کہناتھا کہ سب کو تاریخیں الیکشن کی بعد کی مل گئی لیکن حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا اس لیے کہ شیخ رشید دراصل حنیف عباسی سے 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں حنیف عباسی کے گھر جاﺅں گا اور ان کی بیوی اور بچوں سے ملوں گا اور کہوں گا کہ آپ کا والد وہاں چلا گیا ہے جہاں پر نوازشریف ہیں ، شیر وہاں پر اکھٹے ہورہے ہیں ، 25 جولائی کو ہمارے شیروں نے شیر پر ٹھپہ لگا کر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کر دینا ہے ۔واضح رہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں انسداد منشیات کی عدالت نے عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جیلیں اور ہتھکڑیاں برداشت کی ہیں، عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھاؤں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے انہوں نے ملک سے دشمنی کی ہے،

دوسری جانب فریال تالپور اور آصف زرداری کو کہا گیا کہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات 12 بجے کے قریب فیصلہ دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی کر کے اچھا کیا لیکن سب کو الیکشن کے بعد کی تاریخ مل گئی اور حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پتہ چل گیا تھا کہ حنیف عباسی 70 ہزار سے شکست دے گا اس لیے انہیں عدالت کا سہارا لینا پڑ گیا۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ووٹ کی پرچی سے نواز شریف، مریم نواز اور حنیف عباسی کو جیل سے نکالیں گے۔شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور میٹرو پر 40 ارب روپے برباد کر دیے لیکن ملتان کی میٹروبس آپ کے لیے تحفہ ہے۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.