Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ko Kul Kitni Bemariyaan Hain

Posted By: Ashad on 23-07-2018 | 05:44:09Category: Political Videos, News


نواز شریف کو کل کتنی اور کیا کیا بیماریاں لاحق ہیں ؟ ڈاکٹروں کی رپورٹ سامنے آ گئی
راولپنڈی(ویب ڈیسک )میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں حالت بہترنہیں،سابق وزیراعظم کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاں ہیں،نوازشریف شوگر،بلڈپریشر،امراض گردہ،قلب،کولیسٹرول کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے پمز ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں حالت بہترنہیں،سابق وزیراعظم دل،شوگراوردیگربیماریوں میں مبتلاہیں۔

قائد ن لیگ کے خون کے نمونے پمزپیتھالوجی لیب پہنچادیئے گئے ہیں،ان کے خون کے نمونوں کارزلٹ آنے کے بعدعلاج کافیصلہ ہوگا، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں،نوازشریف کے گردے،جگراورسیرین کے ٹیسٹ بھی لیے۔ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ بظاہرنوازشریف کی حالت بہترنہیں،ہسپتال منتقل کیاجاناچاہئے، ٹیسٹ رپورٹس دیکھ کرہی میڈیکل بورڈحتمی رائے دے گا۔نوازشریف کاطبی معائنہ کرنےوالی میڈیکل ٹیم کاپمزمیں مشاورتی اجلاس بھی ہوا،نوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی جیل میں ہوگی، نوازشریف کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاں ہیں،نوازشریف شوگر،بلڈپریشر،امراض گردہ،قلب،کولیسٹرول کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میاں نوازشریف کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل انتظامیہ پر سابق وزیراعظم کو سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا

جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔شہبازشریف کا بیان دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کی جیل میں علالت پرسخت تشویش ہے، مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نےسابق وزیراعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، ان کی طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟انہوں نےکہاکہ میں نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے نوازشریف کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن نگران حکومت نے میرے مطالبے کو نظر انداز کردیا۔صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے، انہیں علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقلی کی اپیل کرتا ہوں۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.