Main Tumhein Yeh Cheez Sonp Kar Jaa Raha Hoon
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 05:46:36Category: Political Videos, Newsمیں تمہیں یہ چیز سونپ کر جا رہا ہوں ۔۔۔۔۔ چوہدری نثار کا اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آخری اور جذباتی خطاب اس خبر میں ملاحظہ کریں
ٹیکسلا( ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام سے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جھوٹے وعدے کئے ، ملک شدید مشکلات کا شکار ہے ، کئی دوست نمادشمن ملک کیخلاف کھیل کھیل رہے ہیں ڈالر کا ریٹ روز بڑھتا جا رہا ہے ،
ہندستان پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہیں نے ٹیکسلا کے علاقے لوسر شرفو میں اپنی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا چوہدری نثار نے کہا کہ آج جیپ آ کے حوالے کر کے جا رہا ہوں پچیس جولائی کو انصاف کا دن ہے اور انصاف کی پرچی آپ کے ہاتھ میں ہوگی پرویزرشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کل یہا ں ایک جھوٹا آیا ، جس کا نام ڈان لیکس میں تھا اور ڈان لیکس کمیٹی کے سامنے جھوٹا ثابت ہوا چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اس حلقے سے منتخب نہ ہونے کے باوجود واہ میں پہاڑ جتنا ہسپتال کھڑا کر دیا واہ جنرل ہسپتال کا منصوبہ گردن پر پاؤں رکھ کر ایک سال میں مکمل کر وایا ، انہوں نے ٹیکسلا کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسمبلی میں ایک مضبوط آواز کی ضرورت ہے ایسا نمائندہ نہ منتخب کرنا جو اسمبلی میں سوتا ہے ۔(ز،ط)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












