Agar Pakistan Ko Badalna Hai Toh Imran Khan...
Posted By: Ashad on 23-07-2018 | 06:15:49Category: Political Videos, News’’ اگر پاکستان کو بدلنا ہے تو عمران خان کو ۔۔۔۔۔۔‘‘ انتخابات سے1 دن قبل شاہد آفریدی کی بیٹیوں نے قوم سے ایسی اپیل کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
کراچی (ویب ڈیسک )ملک بھر میں امیدواروں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر اور مہم کا آج آخری روز ہے ،چھوٹوں اور بڑوں سمیت سبھی کو عام انتخابات میں انتہا درجے کی دلچسپی ہے،ایسے میں ہی سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادیوں نے سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بدلے گاعمران خان، انشاءاللہ جبکہ قومی کرکٹر کی بڑی صاحبزادی کا کہناتھا کہ آپ سب عمران خان کوووٹ دیں۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے تاہم ایفیڈرین کیس میں عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی اور بعدازاں ان کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایک امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں کا
حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا گیا کہ سزا ہونے پر ان کے حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا تو حنیف عباسی کے حلقے کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا تھا۔ شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں بھی درخواست ہائیکورٹ کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ این اے 60 کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے، سزا ہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہوئے اور 22 جولائی کو الیکشن کمیشن نے حیران کن طور پر انتخابات مؤخر کردیے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی، انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے انتخابات کو روکنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔(ز،ط)

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












