Photos Ki Wajah Se Saba Qamar Par Tanqeed
Posted By: Abid on 23-07-2018 | 18:52:42Category: Political Videos, Newsمتنازعہ تصاویر کی وجہ سے صبا قمر پر تنقید : شوبز انڈسٹری کے رد عمل نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شمار بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم حال ہی میں اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند تصاویر کے بعد انہیں مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ تصاویر میک اپ اور ہیئر کے ایک فوٹو شوٹ کے لیے صبا قمر


کے تیار ہونے کے دوران ان کی اجازت کے بغیر لی گئیں، جنہیں بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔شیئر ہونے کے فوری بعد یہ تصاویر وائرل ہوئیں، جس کے بعد لوگوں نے صبا قمر کے کردار پر انگلیاں اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان پر شدید تنقید کی۔صبا قمر نے تو اس معاملے پر خاموشی اختیار کی، البتہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ، اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی حمایت میں سامنے ضرور آئے۔عثمان خالد بٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے صبا قمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’اپنے آئکنز کو نیچا دکھانے کے لیے وجوہات نہ ڈھونڈا کریں، ایسی ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کرنا، ان پر کمنٹ کرنا بند کریں، اگر آپ کو آواز اٹھانی ہی ہے تو ایسی جہالت کے خلاف اٹھائے جس نے یہ تصاویر شیئر کیں‘۔جبکہ عدنان صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ حرکت کس نے کی تاہم وہ اس کا نام شیئر نہیں کریں گے۔البتہ اداکار نے اعلان کیا کہ وہ صبا قمر سے اپنی دوستی نبھاتے ہوئے اب دوبارہ اس شخص کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔اداکار اعجاز اسلم نے بھی صبا قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی سستی شہرت کے خلاف ہیں۔خیال رہے کہ صبا قمر پہلی پاکستانی اداکارہ نہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کی اجازت کے بغیر شیئر کی گئی ہوں۔ان سے قبل اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی، جن پر ماہرہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔(ش،ز،خ)

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











