Top Rated Posts ....
Search

Hamari Movies Duniya Bhar Mein Maqbool Hain - Deepika Padukone

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 20:11:19Category: Political Videos, News


ہماری فلمیں دنیا بھر میں مقبول کیوں ہیں ؟ دیپکا پڈوکون نے وجہ بتا دی
ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی ووڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہناتھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بالی وو ڈانڈسٹری کا حصہ ہیں،انہیں رواں سال 17

اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی،انہیں خوشی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ انہیں پہچانتے ہیں،ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہے جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔جبکہ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا۔ انہوں نے دو ہزار سات میں فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ س کے لئے انہیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں لو آج کل یہ جوانی ہے دیوانی چنائی ایکسپریس باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔انہوں نے فلم ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی آنے والی فلم پدماوتی تنازعات کا شکار ہو گئی لیکن بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اسے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ذریعے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن بالی ووڈ میں ہیروئنوں کے مقابلے میں ہیرو کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاوضے میں ہیروئنوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے لیکن اب آہستہ آہستہ یہ معیار تبدیل ہو رہا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Views 61 | 09-04-2024
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 45 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.