Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Mein Sirf Un Girls Ko Kaam Milta Hai - Alia Bhatt

Posted By: Akram on 23-07-2018 | 20:12:34Category: Political Videos, News


بالی وڈ میں صرف ان لڑکیوں کو کام ملتا ہے جو ۔۔۔۔۔ عالیہ بھٹ بھی پڑیں ، ناقابل یقین انکشافات
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکاربالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں سب سے زیادہ بالی ووڈ میں فنکاروں کی جانب سے بات ہوئی تووہ اقرباپروری پرتھی، جس پراداکاروں نے اپنی اپنی رائے دی اوراب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی

اس متعلق بول ہی پڑی ہیں۔ عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے، بالی ووڈ انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لیے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔اداکارہ نے کہا ہے کہ اقرباپروری ہرجگہ موجود ہے، بس کسی کے لیے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں آپ کولوگوں کومحظوظ کرنا ہوتا ہے جواپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکاراکثر پیچھے رہ جاتا ہے اورکبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکاراپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی ووڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہناتھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بالی وو ڈانڈسٹری کا حصہ ہیں،انہیں رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی،انہیں خوشی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ انہیں پہچانتے ہیں،ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہے جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.