Trump Se Jinsi Taulqaat Ka Daawa Karne Wali Porn Star...
Posted By: Akram on 23-07-2018 | 20:27:57Category: Political Videos, Newsٹرمپ سے جنسی تعلقات کا دعویٰ کرنیوالی فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ کرلیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئیل جس کی جانب سے ٹرمپ کے ساتھ2006میں جنسی تعلقات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے نے اب اپنے خاوند سے طلاق لینے کے فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔
امریکی خبر رساںایجنسی ”سکائی نیوز “ کے مطابق سٹارمی ڈینئیل رنگین مزاجی میں مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات اوربعد ازاں منہ بند رکھنے کے لئے ٹرمپ کی جانب سے بھاری رقم کی ادائیگی کا الزام لگاتی ہے نے اپنی زندگی سے متعلق ایک اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ہے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ جس پرسٹارمی کی جانب سے عمل در آمد شروع کردیاگیا ہے ۔
یہ خبر فحش ادا کارہ کی وکیل کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ اداکار ہ اب اپنے شوہر سے طلاق لینے والی ہے ۔سٹارمی کے وکیل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ”میری موکلا سٹارمی ڈینئیل اور اس کا شوہر اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس سلسلہ میں ایک پٹیشن پچھلے ہفتے فائل کردی گئی ہے“
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سٹارمی نے یہ فیصلہ اپنی بیٹی کے لئے کیا ہے جو اس کی پہلی ترجیح ہے اور اس نے یہ قربانی اپنے خاندان کے لئے دی ہے ۔
ٹرمپ سے قانونی جنگ لڑنے کی وجہ سے سٹارمی ڈینئیل آج کل امریکی میڈیا پر چھائی ہوئی ہے ۔ اس کے خلاف ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ایک طوفان اٹھایا ہو اہے جو پورن اداکارہ کی جانب سے ٹرمپ پر لگائے گئے جنسی تعلقات کے الزامات کو درست نہیں مانتے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












