Top Rated Posts ....
Search

Election 2k18 Jeet Kis Ki Hogi ?? Aitzaz Ahsan Predicts

Posted By: Abid on 24-07-2018 | 18:42:14Category: Political Videos, News


فتح کس کی ہو گی ؟ وزیراعظم کون بنے گا ؟ اعتزاز احسن نے پیشگوئی کر دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اعتزاز احسن نے بھی تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کردیا۔معروف ماہر قانون اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سے پی ٹی آئی آگے نظر آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ۔

بڑے فیصلے اور بڑے معرکے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر آ رہی ہیں۔عوام پرجوش ہیں کیونکہ وہ پانچ سال بعد اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیاسی جماعتیں بھی اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لیے تیار ہیں ۔سیاسی جماعتوں کا اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کا یہ آخری لمحہ ہے کیونکہ کل پولنگ بوتھ میں جانے کے بعد کون کسے ووٹ دے گا یہ اختیار مکمل طور پر ووٹرکے ہاتھ میں ہوگا۔اس موقع پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔اس موقع پر انکے امکانات اس قدر واضح ہیں کہ تجزیہ کاروں کی جانب سے الیکشن سے پہلے ہی یہ پیشگوئیاں کی جارہی ہیں کہ تحریک انصاف واضح سیٹیں لینے میں کامیاب ہوجائے گی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے بھی تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا۔اس موقع پر وہ ایک نجی ٹی وی پر بات چیت کررہے تھے۔۔اعتزاز احسن سے جب پوچھا گیا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا زور کا جوڑ پڑے گا آپکےخیال میں پنجاب سے لیڈ کون کرے گا جس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صورتحال واضح ہے اور مجھے تحریک انصاف لیڈ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Rana Sanaullah Shocking Statement

Rana Sanaullah Shocking Statement

Views 63 | 02-06-2023
Pervez Elahi Judical Remand Case

Pervez Elahi Judical Remand Case

Views 47 | 04-06-2023
Your feedback is important for us, contact us for any queries.