Top Rated Posts ....
Search

Biwi Ki Bhatiji Se Baar Baar Rape Karne Wala Aisi Jagah Pohanch Gaya...

Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 20:45:07Category: Political Videos, News


بیوی کی بھتیجی کے ساتھ باربا ر جنسی زیادتی کرنے والا ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں جاکر خواہشیں دم توڑ دیتی ہیں
ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیوی کی 16سالہ بھتیجی کے ساتھ باربا ر جنسی زیادتی کا عمل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چار سال کے لئے جیل بھیج دیاگیا ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی ”سی بی سی “ کے مطابق کنیڈا کے صوبے البریٹا کے شمالی حصہ میں قیام پذیر ایک شخص کو عدالت نے اپنی بیوی کی 16سالہ بھتیجی سے جنسی زیادتی کرنے کے الزا م میں جرم ثابت ہونے پر چار سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے ۔عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ان افراد کے لئے ایک پیغام ہے جو اپنی پوزیشن اور حاکمیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں۔

ملزم کا اپنی بیوی کی بھتیجی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب وہ 16برس کی تھی اور اس نے کسی مجبوری کی بناءپر اپنی آنٹی کے گھر رہنا شروع کیا تھا ۔

تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لڑکی بہت گرم مزا ج رکھتی ہے اور اس نے خود اپنی آنٹی کے شوہر کی طرف پیش قدم کی تھی جس پراس نے بھی اس کے ساتھ جنسی عمل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور ڈیڑھ ماہ پر مشتمل یہ سلسلہ اس وقت ختم ہوا جب اسکی بیوی نے اس کو لڑکی کے ساتھ یہ شرمناک عمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اس کے بعد ملزم کی بیوی اپنی بھتیجی کولیکر پولیس سٹیشن چلی گئی اور اس کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات سے پولیس کو آگاہ کیا ۔

تحقیقات کے مطابق ملزم ان تین الزامات میں قصور وا ر نہیں پایا گیا جو اس کی بیوی نے اس پر لگائے تھے لیکن جج کے مطابق ملزم نے اپنے انکل ہونے کاناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے ساتھ جنسی عمل کیا حالانکہ وہ ایسی پوزیشن پر تھا کہ اپنے آپ کو بعض رکھتے ہوئے اس عمل سے بچ سکتا تھا ۔ اس لئے وہ مستحق ہے کہ اس کو اس لاپروائی اورغفلت پر قید کی سزا دی جائے ۔

البریٹا میں واقع وہ عدالت جہاں بیوی کی بھتیجی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنیوالے ملزم کو قید کی سزا سنائی گئی ۔


البریٹا میں واقع وہ عدالت جہاں بیوی کی بھتیجی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنیوالے ملزم کو قید کی سزا سنائی گئی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan House Under Attack

Imran Khan House Under Attack

Views 51 | 19-03-2023
Fawad Chuadhry Latest Media Talk

Fawad Chuadhry Latest Media Talk

Views 33 | 23-03-2023
Imran Khan Big Surprise Ready

Imran Khan Big Surprise Ready

Views 24 | 25-03-2023
Your feedback is important for us, contact us for any queries.