Sharamnaak Tareekh Raqam...24 Saala Ladki Ka Gaadi Mein...
Posted By: Manglu on 24-07-2018 | 21:05:19Category: Political Videos, Newsشرمناک تاریخ رقم ،چلتی ہوئی گاڑی میں دوافراد کی 24سالہ خاتون سے ماں کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں چلتی ہوئی کار میں دو افراد کی ماں کے سامنے 24سالہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اترپریش کے علاقے قنوج میں 24سالہ خاتون کو چلتی ہوئی کار میں دوافراد نے اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
واقعہ اس وقت پیش آیاجب24سالہ خاتون اپنی والدہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل میں قید اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے جارہی تھی ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا بھائی بھی جنسی زیادتی کے الزام میں جیل میں قیدہے ۔
جیل سے واپسی پر ایک کار ان کے قریب آکر رکی جس میں چار افراد سوار تھے ۔ کار سوار افرادنے ماں بیٹی کو لفٹ کی پیشکش کرتے ہوئے کار میں بٹھا لیا اور کار چل پڑی ۔خاتون کے مطابق راستے میں دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر ا سے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دوان کو یہ شرمناک عمل کرتے دیکھتے رہے ۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اس کو طبی معائنے کیلئے میڈیکل سنٹر بھیج دیا ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











