Top Rated Posts ....
Search

Aaj Ke Intakhaabi Maarke Mein Kaun Si Siasi...

Posted By: Manglu on 24-07-2018 | 23:58:49Category: Political Videos, News


آج کے انتخابی معرکے میں کون سی سیاسی جماعت کامیابی حاصل کرے گی؟؎خفیہ ادارے نے سروے رپورٹ جاری کر دی
لاہور (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ملک بھر سے آج 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے نتائج آنے سے قبل ہی سول خفیہ ادارے کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کو خوشخبری سنا دی ۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے آج ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 70سے زائد نشستیں جیتنے کی پیشن گوئی کر دی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کوتقریباً 45 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے اعلیٰ سول خفیہ ادارے کے الیکشن 2018 ء سے متعلق آخری فیلڈ سروے رپورٹ’’ ریس لیڈر‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ پی ٹی آئی کی پوزیشن جنوبی اور شمالی پنجاب میں خاصی مضبوط ہے جبکہ وسطی پنجاب میں بعض سیٹوں پر اس کے انتخابی رہنما اور کچھ سیٹوں پر عمران خان کا ووٹ ان کو جیتنے میں مدد دے گا۔لہٰذا پنجاب میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 70سے زائد نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے ۔سروے رپورٹ کے مطابق ن لیگ کو مذہبی معاملات پر متنازعہ پالیسیوں اور پاکستان کے روایتی دشمن بھارت کے حق میں بیانات پر خاصا نقصان پہنچا ہے ۔ نواز شریف کی گرفتاری کے لیے ملک واپسی پر پارٹی کے غیر متحرک رسپانس نے بھی ان کے ووٹر زاور سپورٹر زکے مورال کو خاصا متاثر کیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کی عدم توجہی کی وجہ سے بھی مسلم لیگ ن کو آج خاصا نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ کا عام ووٹر اور سپورٹر بھی یہ سمجھتا ہے کہ مذہب ایسا معاملہ ہے جس پر وہ اپنی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو معافی نہیں دے سکتے ۔ شمالی پنجاب میں جس ریجن کو فوج کی نرسری کہا جاتا ہے وہاں پر ووٹرز بھارت کے حوالے سے سابق حکمران جماعت کی پوزیشن کو ناقابل معافی سمجھتے ہیں۔صوبہ کی سابق حکمران جماعت ن لیگ تقریباً 45 نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف لاہور میں 6 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کر سکتی ہے جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد،، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور گجرات سے اسکے الیکٹیبلز اور عمران خان کے ووٹ بینک سے انکے امیدوار جیتیں گے ۔ پنجاب کی قومی اسمبلی کی باقی نشستوں پر آزاد اور مذہبی جماعتوں کے امیدوار کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں وسطی پنجاب میں آج الیکشن ڈے پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے خدشہ سے بھی خبردار کیا گیا ہے ، سابق حکمران جماعت کے کارکنوں کی جانب سے تصادم کے زیادہ خدشات ہیں۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Views 49 | 11-09-2024
Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Views 38 | 14-09-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.