Pakistan Ka Woh Waahid Halqa Jahan Imran Khan...
Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 01:35:56Category: Political Videos, Newsپاکستان کا وہ واحد حلقہ جہاں لوگ عمران خان کو ’’ پوجنے‘‘ کی حد تک چاہتے ہیں۔۔۔۔ یہ حلقہ کون سا ہے اور یہاں پر (ن) لیگیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟حیران کن تفصیلات آگئیں
پاکستان کا وہ واحد حلقہ جہاں لوگ عمران خان کو ’’ پوجنے‘‘ کی حد تک چاہتے ہیں۔۔۔۔ یہ حلقہ کون سا ہے اور یہاں پر (ن) لیگیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟حیران کن تفصیلات آگئیں۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معرف صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 95 میانوالی
میں لوگ عمران خان کو پوجنے کی حد تک پیار کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے ویسے تو عمران خان پانچ سیٹیوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن میانوالی کی سیٹ عمران خان کی پکی ہیں۔منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میں میانوالی میں الیکشن کے حوالے سے سروے کرنے گیا تھا۔میں جب وہاں لوگوں سے ملا تو میں نے دیکھا کہ لوگ عمران خان کو پوجنے کی حد تک پیار کرتے ہیں۔میں اس حلقے میں ن لیگ کے سپورٹرز کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن مجھے میانوالی میں ن لیگ کا کوئی ووٹر نہ ملا۔منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور بہت اچھی بات جو میں نے میانوالی کے لوگوں میں دیکھی کہ وہ لوگ کہتے تھے کہ ہم نے عمران خان کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا ہے۔اور عمران خان ہمارا دیا ہوا سیاستدان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو شاید پاکستان کے اگلے
وزیر اعظم بن جائیں،انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز بھی اسی حلقے سے کیا تھا۔یاد رہے این 95میانوالی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے مد مقابل ن لیگ کے عبید اللہ خان ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی 5 قومی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔عمران خان کراچی،، لاہور،، میانوالی، اسلام آباد اوربنوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کا آبائی حلقہ میانوالی میں ہے، تاہم تحریک انصاف کے سربراہ کاووٹ اسلام آباد میں رجسٹر ہے۔ عمران خان نےاسلام آباد میں ہی رہائش بھی اختیار کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان عام انتخابات کے نتائج زمان پارک لاہور میں سنیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












