Top Rated Posts ....
Search

Naqaabil E Yaqeen Khabar Nawaz Shrif Aur Shahbaz Shrif Vote Cast Karne...

Posted By: Ashad on 25-07-2018 | 02:39:50Category: Political Videos, News


ناقابل یقین خبر : میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اکٹھے ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ، جس نے دیکھا دنگ رہ گیا
راجن پور(ویب ڈیسک ) راجن پور کے حلقے این اے 194 پولنگ اسٹیشن میں نواز شریف اور شبہاز شریف نے ووٹ کاسٹ کردیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ راجن پور کے حلقہ این اے 194 پولنگ اسٹیشن نمبر 42 پر دو بھائی نواز شریف اور شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نہیں ہیں بلکہ یہ راجن پور کے رہائشی دو بھائی ہیں جن کا نام بھی نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔ جنھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔دونوں بھائی اپنے نام کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لیتے ہیں۔کیونکہ ان میں سے ایک بھائی کا نام نواز شریف ہے ۔جب کہ نواز شریف پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میںا حتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا بگھت رہے ہیں جب کہ دوسرے بھائی کانام شہباز شریف ہے اور شہباز شریف وزیراعظم نواز شریف کے بھی چھوٹے بھائی ہیں۔ اس لیے دونوں بھائی نواز شریف اور شہباز کے ہم نام ہونے کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہیں۔یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔جب کہ اس علاوہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔جن میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان،، ن لیگ صدر شہباز شریف،، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،، خواجہ آصف سمیت کئی سیاسی رہنما شامل ہیں۔جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔۔چیف جسٹس نے لاہور کے حلقہ این اے 130میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ (ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.