Top Rated Posts ....
Search

Shandaar Khabar Aa Gayi...

Posted By: Pango on 25-07-2018 | 04:00:15Category: Political Videos, News


شاندار خبر :راحیل شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا مگر اس موقع پر کیا ناقابل یقین مناظر دیکھنے میں آئے؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
لاہور(ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نےلاہورکے حلقہ این اے 129میں ووٹ کاسٹ کر لیا،سابق آرمی چیف بغیر پروٹو کول کے پولنگ سٹیشن آئے ،عام آدمی کی طرح قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کیا ۔ ۔جنرل (ر)راحیل شریف نے اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کر کے اپنا


قومی فریضہ ادا کر دیا ۔ ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور یہ سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا، انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 3 لاکھ 71 ہزار فوجی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا تھا۔عام انتخابات میں اپنا حصہ ڈالنے کے انتخابات 2018 کے سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، سیاست دانوں اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ ڈال دیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے بھی انتخابات 2018 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انہوں نے کراچی میں حلقہ این اے 247 میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے



صدر شہباز شریف نے لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ووٹ ڈالا۔پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں قائم ’شفاقت شہید ماڈل اسکول‘ میں ووٹ ڈالا کیا۔ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری کے آبائی علاقے میں اپنا ووٹ ڈالا۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے شہید بینظیر آباد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.