Maulana Azam Tariq Ka Sahabzaada Kamyaab
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 01:36:28Category: Political Videos, Newsمولانا اعظم طارق کا صاحبزادہ جھنگ سے کامیاب ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین نے شمولیت کی دعوت دینے کیلئے رابطہ کیا تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ دونوں ہی ہکا بکا رہ گئے
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے اور موجودہ کالعدم اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا معاویہ اعظم نے جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو انہیں وزارت دے گی۔
معاویہ اعظم نے پی پی 126 جھنگ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 65 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے جبکہ حلقے میں دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار بھی آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑ رہا تھا جس نے 32 ہزار 774 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اسی لیے دونوں جانب سے آزاد امیدواروں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ معاویہ اعظم نے نہ کسی کو انکار کیا اور نہ ہی کسی کو شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو وزارت دے گا اس کی طرف جائیں گے جو ملنا چاہتا ہے جھنگ آئے۔ معاویہ اعظم کے مطالبے کے بعد شہباز شریف نے اپنا نمائندہ جھنگ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












