Agar Is Aadmi Ko Wazir E Aala Banaao Ge
Posted By: Akram on 28-07-2018 | 01:47:38Category: Political Videos, News’’ اگر اس شخص کو وزیر اعلیٰ پنجاب بناؤ گے تو ہم پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں ۔۔۔‘‘ 15 آزاد امیدوارو ں نے تحریک انصاف کے سامنے بڑی شر رکھ دی
’’ اگر اس شخص کو وزیر اعلیٰ پنجاب بناؤ گے تو ہم پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں ۔۔۔‘‘ 15 آزاد امیدوارو ں نے تحریک انصاف کے سامنے بڑی شر رکھ دی ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسکٍ) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے
6 اور 15 آزاد امیدواروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر عبدالعلیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہیں تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے عبدالعلیم خان کو نامزد کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عبدالعلیم خان نامزد ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے 6 ارکان پنجاب اسمبلی نے انہیں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 15 آزاد امیدواروں نے بھی لکھ کر دے دیا ہے کہ اگر عبدالعلیم خان وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔چوہدری غلام حسین نے کہا
کہ عبدالعلیم خان کے خلاف نیب کا کیس صرف ابتدائی مراحل میں ہے اور ان کے خلاف اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ علیم خان کے خلاف سرکاری لوٹ مار نہیں ہے البتہ تھوڑے بہت کاروباری معاملات ہوسکتے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












