Ek Hi Saf Mein Khade Ho Gaye......
Posted By: Ahmed on 28-07-2018 | 20:15:37Category: Political Videos, Newsایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز ۔۔۔ کل پاکستان کے دو سب سے بڑے سیاسی مخالف ایک ہی صف میں کھڑے نماز ادا کرتے دیکھے گئے ؟ یہ کون ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر
فیصل آباد(ویب ڈیسک)عابد شیر علی اور میاں فرخ حبیب ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے عابد شیر علی اور میاں فرخ حبیب نے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر کچہری کی مسجد میں نماز ادا کی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاہورکے بعد فیصل آباد میں تگڑا سیاسی مقابلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارا ہوا تھا۔این اے 106میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہوا جس میں رانا ثنا اللہ نے فتح سمیٹی۔ این اے 108 میں عابد شیر علی کا مقابلہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب سےہوا جس میں فرخ حبیب کو فتح ملی۔این اے 102 سے طلال چوہدری کا مقابلہ تحریک انصاف کے نواب شیر وسیر سے ہوا جہاں طلال چوہدری کو شکست ہوئی۔اب تک کے نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل ہے۔۔رانا ثنا اللہ کی سیٹ کے علاوہ مسلم لیگ ن کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی۔ پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے گڑھ فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی پکڑ کمزور ہوگئی اور تحریک انصاف نے بڑا اپ سیٹ دے دیا۔تاہم ابھی بھی امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا عمل جاری ہے۔فیصل آباد میں بھی عابد شیر علی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میرے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی کے وقت باہر رکھا گیا، کسی دستاویز پر میرے پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں، نہ ہی فارم 45 دئیے گئے، شاہ محمود قریشی کا 2 لاکھ ووٹ 2 گھنٹے میں گنا گیا، میرا نتیجہ 24 گھنٹے بعد ملا اور وہ بھی کچی پرچی پہ۔عابد شیرعلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جج صاحب سے وعدہ کیا ہے کہ دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا، میں نے ایک لاکھ گیارہ ہزار ووٹ لیے ہیں۔اس موقع پر عابد شیر علی اور انتخاب جیتنے والے میاں فر خ حبیب نے سارا دن فیصل آباد کچہری میں گزارا۔اس دوران انکی لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ تصویر کچہری کی مسجد کی ہے جس میں دونوں نماز پڑھ رہے ہیں جبکہ دونوں اس موقع پر ایک ہی صف میں کھڑے تھے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












