Breaking News: Imran Khan Kab Half Utha Rahe Hain
Posted By: Akbar on 28-07-2018 | 20:17:12Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: عمران خان کب وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھارہے ہیں؟ تاریخ کا اعلان کردیاگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مرکز میں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے‘ مرکز میں ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے تحفظ اور ترقی کےلئے پوری طرح تیار ہے، عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں‘14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے‘مولانا فضل الرحمان کا کردار جمہوریت اور آئین کےلئے مفید نہیں‘ ان کی تخریب کاری نئی بات نہیں، وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں لیکن اب بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مرکز میں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے، مرکز میں ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے پوری طرح تیار ہے، عمران خان دن رات محنت کررہےہیں، عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار جمہوریت اور آئین کے لئے مفید نہیں، ان کی تخریب کاری نئی بات نہیں، وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں لیکن اب بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے۔سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں قوم کو خوش خبری دیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلی کا نام جیسے ہی فائنل ہو گا عوام کو آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چوہدری نثار رابطہ کرنا چاہیں تو کرلیں ہماری طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ پارٹی رہنماو¿ں میں اختلافات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اورجہانگیر ترین کےدرمیان اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما عمران خان کے ساتھ مشاورتی عمل میں شامل ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی غلط خبریں میڈیا پر نہ پھیلائی جائیں۔(ش،ز،خ)

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












