Pakistan Ka Wazir E Azam Bhaag Kar Phenkta Hai Aur Hamara
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 20:55:04Category: Political Videos, News”پاکستان کا وزیراعظم بھاگ کر پھینکتا ہے اور ہمارا۔۔۔“ عمران خان کی جیت پر بھارتی شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میںبرتری حاصل کی اور عمران خان وزارت عظمیٰ کے یقینی امیدوار بن کر سامنے آئے تو ملک بھر میں پی ٹی آئی نے جشن شروع کر دیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
بھارتی اور مغربی میڈیا نے عمران خان کی جیت پر خوب واویلا مچایا تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی اور مغربی عوام کی جانب سے ناصرف مثبت رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے مختلف ممالک کے باسیوں نے اپنے وزراءاعظم اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے کئی دلچسپ ’میمز‘ بھی بنائے ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے۔
ایسے ہی ایک بھارتی نے نریندرا مودی اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے ایسی دلچسپ بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ مذکورہ بھارتی نے مودی اور عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”دو ملکوں کے وزیراعظم۔۔۔ ایک بھاگ کر پھینکتا ہے اور دوسرا پھینک کر بھاگتا ہے“


Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












