India Mein Tipu Sultan Ke Daur Ki
Posted By: Abid on 29-07-2018 | 18:48:07Category: Political Videos, Newsبھارت میں ٹیپو سلطان کے دور کی ایسی خطرناک چیز کا ذخیرہ برآمد ہو گیا کہ عظیم مسلم فاتح کی دہشت پھر قائم ہو گئی
بنگلور(ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران 1000 سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے جو مسلمان جنگجو


ٹیپو سلطان نے جنگوں کیلئے ذخیرہ کر رکھے تھے۔ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتی ہیں، وہ 1799 میں چوتھی برطانیہ، میسور جنگ میں شہید ہوئے تھے، انہیں مقامی سطح پر راکٹ کی تیاری کا کریڈٹ حاصل ہے۔ راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔(ش،ز،خ)

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












