Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Se Garma Garam Khabar Actress Priyanka Chopra

Posted By: Abid on 29-07-2018 | 18:51:24Category: Political Videos, News


بالی وڈ سے گرما گرم خبر : پریانکا چوپڑا جلد کس غیر ملکی سے شادی کرنے والی ہیں ؟ ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا گیا ہے ؟ ناقابل یقین انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک ) پرینکا چوپڑہ نے سلمان خان کے ساتھ علی عباس ظفر کی فلم ‘بھارت’ چھوڑ دی ہے۔ہدایت کار علی عباس ظفر کے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جو لکھا گیا ہے کہ اس سے پرینکا اور نِک جونز کی منگنی اور شادی کی خبروں یا یوں کہا جائے کہ قیاص آرائیوں کو مزید ہوا ملی ہے۔

علی ظفر نے لکھا: ‘یہ سچ ہے کہ پرینکا نے ’بھارت‘ فلم چھوڑ دی ہے اور جس وجہ سے فلم چھوڑی ہے وہ بہت سپیشل ہے اور ہم پرینکا کے لیے بہت خوش ہیں۔’ عباس نے بہت ہی خوبصورت انداز میں نِک کا نام بھی لیا۔حالانکہ پرینکا نے نِک جونز اور اپنے تعلقات کے بارے میں باقاعدہ کچھ نہیں کہا لیکن اب ان کی منگنی کے ساتھ ساتھ جلدی ہی شادی کی خبریں بھی زور پکڑ رہی ہیں بالی وڈ کے ایک اور جوڑے کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گشت کر رہی ہیں اور وہ ہیں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ ۔ کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کی شادی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ شادی کی جگہ بھی طے ہو چکی ہے۔خبریں ہیں کہ یہ دونوں انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کی طرح اٹلی میں شادی کریں گے اور انھوں نے اٹلی کے ایک خوبصورت قصبے لیک کومو کا انتخاب کیا ہے۔ یہ اٹلی کا انتہائی حسین دیہات ہے جو ایک خوبصورت جھیل کے کنارے آباد ہے۔میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپکا کے گھر والے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور جہاں تک رنویر کا تعلق ہے تو وہ اپنی پروفیشنل اور پرسنل زندگی میں اس وقت ساتویں آسمان پر ہیں۔رشی کپور جنھیں ‘ٹوئٹر کا کِنگ’ کہا جاتا ہے آج کل اپنی فلم ‘ملک’ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔اس ہفتے پاکستان کے عام انتخابات میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی کامیابی پر انھوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عمران خان انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔رشی کپور نے عمران خان کی ابتدائی تقریر کی ستائش کرتے ہوئے لکھا: ‘عمران آپ نے بہت اچھی بات کہی آپ نے جو کچھ کہا میں بھی وہی بات کرتا رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے ملک اور ہمارے ملک کے درمیان تعلقات بحال ہو جائیں۔’کیا بات ہے رشی کپور صاحب اپنی فلم ‘ملک’ کی پروموشن کا کیا طریقہ نکالا ہے بات بھی کر ڈالی اور پروموشن بھی یعنی آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام۔( بشکریہ بی بی سی اردو)(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 139 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 139 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.