Reham Khan Ne Ek Aur Inkashaaf Kar Diya
Posted By: Abid on 30-07-2018 | 19:02:31Category: Political Videos, Newsاندر کی باتیں : عمران خان نے کس سے اور کیا سمجھوتہ کیا کہ اقتدار کی دیوی انکے در پر حاضر ہو گئی ؟ ریحام خان نے ایک اور انکشاف کر دیا
لندن (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کی پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے بہت سمجھوتے کر لیے ہیں ۔سی این این کو انٹر ویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان پر آرمی
کی کٹھ پتلی کا الزام لگتا ہے کیا یہ الزام درست ہے اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،انہیں وزارت اعظمی حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ بیتابی ہے اور جب کوئی بیتاب ہوتا ہے تو پھر اسے سمجھوتے بھی کرنے پڑتے ہیں ۔ اینکر پرسن نے پوچھا آپ ان کی سابقہ اہلیہ کے طورپر انہیں جانتی ہونگی کیا وہ عظیم لیڈر بن سکتے ہیں ؟اس پر ریحام خان نے کہا عمران خان ایک بڑے سلیبرٹی تھے اور انہوں نے پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا تھا ، اس لیے وہ گزشتہ 40سالوں سے ہماری زندگیوں کا حصہ تھے لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں عمران خان کے اندر تبدیلی آئی ہے ،ان کے اندر بہت زیادہ جلد بازی ہے اور وہ بہت سے فیصلے سوچے سمجھے بغیر کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بیتابی سے کسی چیز کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر آپ کوبہت سے سمجھوتے بھی کرنا پڑتے ہیں اور گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عمران خان نے بھی بہت سے سمجھوتے کیے لیکن یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ میں ان کے گھر میں رہی ہوں ،اس لیے مجھے اندر کی باتیں معلومات تھیں ۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے وکٹری میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں،آپ ان باتوں میں کوئی غلطی نہیں نکال سکتے لیکن میں جانتی ہوں ہم نے پہلے بھی بہت بار یہ باتیں سنی ہیں ،عمران خان نے 2013میں کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاوس کو لائیبریری میں تبدیل کردیں گے اور خواتین کے حقو ق کے حوالے سے بہت باتیں کیں لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے خیبر پختونخواہ میں خواتین تحفظ بل منظور نہیں کیا ۔(ش،ز،خ)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












