Top Rated Posts ....
Search

Actress Noor Bukhari Ki Na Qaabil E Yaqeen Photos

Posted By: Akbar on 01-08-2018 | 18:49:55Category: Political Videos, News


تبدیلی واقعی آگئی۔۔۔۔لندن سے اداکارہ نوربخاری کی ناقابل یقین تصاویر سامنے آگئیں
لندن (ویب ڈیسک) لالی ووڈ اداکارہ نور بخاری شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں اور باقاعدہ حجاب کرتی ہیں ۔ ان کا حجاب صرف عوام کو بیوقوف بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ جہاں کہیں بھی جاتی ہیں ان کے سر پر سکارف نظر آتا ہے جو واقعی خوش کن ہے۔

اداکارہ نور بخاری حال ہی میں چھٹیاں منانے لندن گئیں تو وہاں بھی انہوں نے دیگر اداکاراﺅں کی طرح ’ کپڑوں سے باہر‘ ہونے کی بجائے اپنے حجاب کو برقرار رکھا۔انسٹا گرام پر نور بخاری نے اپنی لندن کی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ معروف مقامات پر باحجاب سیاحت کرتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے معروف بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے بھی لندن میں ملاقات کی اور انہیں اپنا پسندیدہ ڈائریکٹر قرار دیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فلمی دنیا کی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لے لی‘ یہ ان کی چوتھی شادی تھی جو ایک جیسے انجام سے دوچار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر فریقین کے مکمل بیانات سننے کے بعد ڈگری جاری کی۔اداکارہنے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق می خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چایتا اس لیے عدالت دعویٰ خارج کرے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاوند ولی حامد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلمسٹار نور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ۔ اداکارہ نور اس سے قبل بھی تین بار طلاق لے چکی ہیں ‘ انھوں نے پہلی شادی ہندو تاجر وکرم سے 2003 میں کی تھی جس سے اسلام قبول نہ کرنے کے الزام میں 2010 میں طلاق لے لی ۔ طلاق لینے کے لیے معروف اداکارہ نے چوتھی شادی 2013 میں ولی حامد سے کی تاہم اس کا انجام بھی افسوسناک رہا اور فیملی عدالت کے ذریعے نور نے ایک بار پھر خلع حاصل کی ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 126 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 122 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.