Top Rated Posts ....
Search

Election 2018 Mein Votes - Read Now

Posted By: Ahmed on 03-08-2018 | 07:26:35Category: Political Videos, News


الیکشن 2018 میں ووٹرز تو۔۔۔ بختاور بھٹو نے میدان میں آتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری حالیہ انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے چکی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بختاور بھٹوزرداری نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں سراسر دھاندلی کی گئی ہے، دھاندلی کو چھپانے کی کوشش تک نہیں کی گئی جبکہ ،

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نے ہی الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں کی۔اسی متعلق انہوں نے ایک بار پھر ٹویٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر سر عام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی۔قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا۔بختاور نے کہا کہ جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی۔دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن انتخاب نہیں ایک مذاق تھا، اس میں ووٹر کی توہین کی گئی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں خیبرپختونخوا میں ایک اور سیٹ سے محروم ہو گئی تھی ۔ حلقہ پی کے سترپر دوبارہ گنتی میں اے این پی کے خوشدل خان کامیاب قرار دے دیئے گئے ۔اے این پی کے اٴْمیدوار خوشدل خان اس سے قبل گنتی میں پی ٹی آئی کے شاہ فرمان سے سینتالیس ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ خوشدل خان نے دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ فرمان پر ایک سو ستاسی ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

خوشدل خان کی کامیابی کے اعلان کے بعد اٴْن کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔پی کے 70 پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار خوشدل خان ایڈوکیٹ کے حلقے میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 187 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔ جبکہ دوسری جانب بنی گالہ میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش جاری ہیں، جہانگیر ترین مزید دو آزاد ارکان اڑا لائے جبکہ پیر پگارا اور شاہ زین بگٹی نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کےلیے نمبر گیم میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے، جہانگیرترین کی مہم ’’آزاد امیدوار ‘‘ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، مزید دو آزاد امیدواروں نے بنی گالہ میں کپتان کی ٹیم جوائن کرلی۔آج مظفر گڑھ سے شبیر علی قریشی اور گھوٹکی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا نے بھی جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک گفتگو میں حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں الیکشن میں بھی تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔ جہانگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی کوٹیلی فون کیا، گفتگومیں ملاقات پر اتفاق ہوگیا، شاہ زین بگٹی ہفتے کواسلام آبادمیں جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے اور مرکزمیں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کریں گے۔جمہوری وطن پارٹی کی وفاق اور بلوچستان اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔این اے190 سےآزاد رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق پی ٹی آئی میں آگئے، جس سے وفاق میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.