Pakistani Actress Ne Apne Shohar Ne Aisi Photo
Posted By: Abid on 04-08-2018 | 18:58:18Category: Political Videos, Newsاستغفراللہ۔۔۔۔ پاکستانی اداکارہ ’’ زارا نور ‘‘ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی کہ ہلچل مچ گئی، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
کراچی (ویب ڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی ، اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی اداکارہ زارا نور عباس گزشتہ برس دسمبر میں اداکار عدنان صدیقی کے بھتیجے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس جوڑے کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبصورت ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے
جس کی بڑی وجہ ظاہری حسن کے ساتھ دونوں کی آپس میں زبردست انڈر سٹینڈنگ بھی ہے۔زارا اور اسد کا آپس میں ایسا رشتہ ہے جس کے بارے میں انگریزی میں کپل گولز (Couple Goals) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ دونوں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں اور دیگر اداکاروں کی طرح مداحوں کو اپنی پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی سے بھی آگاہ رکھتے ہیں لیکن معاشرتی روایات کے برعکس شیئر کی گئی ایک تصویر پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ زارا نور عباس نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر ان کی گردن پر بوسہ دے رہے ہیں، اس تصویر کا پوسٹ ہونا تھا کہ تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔عمارہ طارق نے اسے نکاح کی چھتری کے نیچے پورنو گرافی قرار دیا۔ایک شخص نے انہیں فحش فلموں کی ویب سائٹ کی نئی کاسٹ قرار دیا۔تحریم ہاجرہ مرزا نے جوڑے کو نصیحت کی کہ وہ یہ حرکتیں اپنے بیڈروم تک محدود رکھے۔ حنا نے بھی کچھ ایسا ہی مشورہ دیا۔حریم فاروقی نے کہا کہ ساری بحث کا سب سے مزاحیہ پہلو یہ ہے کہ وہ لوگ جو فحش فلموں کے رسیا ہیں وہ سب اس پر تنقید کر رہے ہیں
حالانکہ اس تصویر میں ایسی کوئی برائی نہیں ہے۔زارا اور اسد کی تصویر پر چھڑی بحث میں اداکار یاسر حسین نے بھی اپنا حصہ ملایا اور اسد صدیقی کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔زارا نور عباس نے اداکار یاسر حسین کو کہا کہ آپ تو ثقافت کی بات ہی نہ کریں کیونکہ میں نے آپ کی بنکاک میں کی جانے والی حرکتیں سنیپ چیٹ پر دیکھی ہیں۔رونا موسانی نامی خاتون نے لکھا ’ جب معلوم ہے کہ لوگ ایسی تصاویر پر برے تبصرے کرتے ہیں تو پھر کیوں شیئر کرتے ہو‘۔زرلش نے اداکار جوڑے کو تنبیہہ کی کہ ایسی تصاویر شیئر نہ کریں کیونکہ ہمارے لوگ بہت جلد نظر لگادیتے ہیں۔اینکر پرسن عائشہ جہانزیب زرلش کی بات سے متفق نظر آئیں۔(ز،ط)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












