Imran Khan Agar Wazir E Azam Ban Sakte Hain
Posted By: Akbar on 05-08-2018 | 11:04:36Category: Political Videos, Newsعمران خان اگر وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو ۔۔۔ شاہد آفریدی نے دھواں دھار اعلان کر ڈالا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ٰ) کرس گیل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی آل راؤنڈر کی ہمسری کرنا ایک اعزاز ہے،اب مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا،
فکر نہ کروبوم بوم آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے۔ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ کسی کرکٹر کا وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنا بڑی خوش آئند بات ہے،عمران خان کے منصب سنبھالنے سے آنے والے کرکٹرز میں بھی اس سطح تک پہنچنے کی امید جاگے گی،میں خود وزیر اعظم بننے کا خواہاں نہیں لیکن عمران خان کے منتخب ہونے سے شاہد آفریدی کیلیے راستہ ضرور بن گیا ہے۔یاد رہے کہ کرس گیل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خاصی دوستی رکھتے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں،وہ احمد شہزاد کا بھی بڑے دلچسپ الفاظ میں ذکر کرتے رہے ہیں۔شاہد آفریدی، کرس گیل کے ساتھ سنگل وکٹ میچ کے خواہشمندشاہد آفریدی نے بھی کرس گیل کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں، میرا ریکارڈ کسی اور نے نہیں کرکٹ کے عالمی باس نے توڑا ہے، میں آپ سے سنگل وکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں، کون زیادہ چھکے لگاتا ہے،اس میں آؤٹ دیے جانے کا بھی کوئی قانون نہیں ہوتا۔(ع،ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












