Shahbaz Shrif Apne Is Mission Mein
Posted By: Mangu on 05-08-2018 | 18:53:20Category: Political Videos, Newsشہباز شریف اپنے اس مشن میں کامیاب ہو جائے گا ۔۔۔۔ ہمیشہ 100 فیصد درست پیشگوئیاں کرنے والی پاکستانی ماہر علم نجوم کی تازہ ترین پیشگوئی
لاہور(ویب ڈیسک)معروف ماہر فلکیات اور دنیا کے سب سے بڑے نجومی پروفیسر فضل کریم خان جن کی اب تک سینکڑوں پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے اپنی تازہ ترین پیش گوئیوں میں کہا ہے عمران خان ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے ‘ پروفیسر فضل کریم خان نے عمران کے
وزیراعظم بننے کی پیش گوئی پہلی بار 1987ء میں کی تھی‘ اس کے بعد بھی وہ متعدد بار پیش گوئیاں کرتے رہے مگر 2013کے الیکشن میں انہوں نے کہا تھا اس بار عمران وزیراعظم نہیں بن سکیں گےانہوں نے کہا پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی مگر نئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی‘مضبوط اپوزیشن حکومت کو ناکام کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جس میں وہ کامیاب رہے گی جس کے بعد اپوزیشن اپنا وزیراعظم لائے گی‘اگر دوبارہ الیکشن بھی کرائے جائیں تو پارٹیوں کی پوزیشن یہی رہے گی‘ اتوار کو پروفیسر فضل کریم خان کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائچہ کے مطابق انتخابات کو لندن سے ہیک کیا گیا‘وہاں کے کسی شہری نے نئی تکنیک ایجاد کی ہے جس کی مدد سے رزلٹ لندن سے ہی تجرباتی طور پر تبدیل کئے گئے ‘اس میں حکومت ‘کوئی ایجنسی یا الیکشن کمیشن ملوث نہیں ہے‘انہوں نے کہا چاند گرہن کے اثرات خطرناک ہوں گے‘انہوں نے کہا ہے عمران خان پربنگلہ دیش اور بھارت سے کالے جادوکے119وارکرائے گئے ہیں‘ان کا توڑ نہ کرایا گیا تو حکومت کو بہت زیادہ خطرہ ہوگا‘انہوں نے کہا نوازشریف کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘
انہیں ابھی مزید ریفرنسز میں سزا ہوگی‘حمزہ شہباز کے ستارے روشن ہیں‘شہباز شریف جیل چلے جائیں گے‘انہوں نے کہا چند سال بعد مریم نواز سب کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوں گی وہ جیل سے باہرآ جائیں گی اور ٹاپ کی سیاستدان بنیں گی‘پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے پنجاب کے وزیراعلی کا نام اے‘ایچ‘آئی اور ایم سے شروع ہوگاانہوں نے کہا زائچہ کے مطابق عمران خان کی موجودہ شادی بھی کامیاب ہوتی نظرنہیں آرہی ہے‘جمائما واپس آ جائیں گی‘انہو ں نے کہا عمران کی وزارت عظمی کے دوران اگر انڈیا کی جانب سے حملہ کیا گیا اور انڈیا نے اگر ایک گولہ چلایا تو عمران خان جنگ کا حکم دے سکتے ہیں وہ ایک گولہ کے جواب میں کئی گولے داغنے کاحکم دیں گے جس سے انڈیا ڈر جائے گا‘ انہوں نے کہا کلثوم نوازشریف کی زندگی کو بھی خطرہ ہےپروفیسر فضل کریم خان نے سابق صدر جنرل(ر)ضیا الحق کا زائچہ بنایا تھا کیونکہ ضیا الحق کاکہنا تھا ہاتھ دکھانا گناہ ہے‘ضیا الحق نے پوچھا تھا کیا وہ شہید ہو ں گے جس کے جواب میں پروفیسر فضل کریم خان نے کہا تھا آپ کی شہادت فضاء میں ہوگی‘پروفیسر فضل کریم اس سے پہلے جو کامیاب پیش گوئیاں کرچکے ہیں ان میں نوازشریف کی پہلی حکومت ختم ہونا اور پھر عرب شہزادے کی جان سے انہیں رہا کراکے لے جانا شامل ہیں۔(ش۔ز۔م)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












