Burka Posh Khawateen Latter Box Ki Tarah Hoti Hain
Posted By: Pango on 12-08-2018 | 07:01:55Category: Political Videos, Newsبرقع پوش خواتین لیٹر باکس کی طرح ہوتی ہیں جس میں ۔۔۔۔۔ نامور شخصیت کے بیان نے امت مسلمہ میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے لندن کے سابق میئر بورس جونسن کو برقع پہننے والی خواتین کا مذاق اڑانے پر کرارا جواب دے ڈالا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق میئر بورس جونسن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برقع پوش خواتین ایک لیٹر باکس



کی طرح لگتی ہیں جس پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔اسی حوالے سے ارمینا خان نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ’اب ایک اور قابل احترام شخص بتائیں گے کہ خواتین کیا پہن سکتی ہیں اور کیا نہیں‘۔انہوں نے بورس جونسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون برقع پہننا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے، یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ کیا پسند کرے جو کہ برطانوی ترجیحات کے مطابق ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون مختصر لباس زیب تن کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے اور وہ ایسا کرنے میں آزاد ہے اور اسی طرح اگر کوئی برقع پہننا چاہتی ہے تو اس کا حق ہے اسے پہننے دیا جائے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بنیادی اصولوں پر آواز اٹھائیں گی۔خیال رہے کہ ارمینا خان بحیثیت خیرسگالی سفیر ہیومن ریلیف فاؤنڈیشن کے ساتھ شامی پناہ گزین بچوں کے لیے سماجی خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بھی سابق میئر لندن کے خواتین کا مذاق اڑانے کی مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔مزید خبروں کے لیے ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔(ذ،ک)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












