Maya Ali Ka Sharamnaak Karnaama
Posted By: Abid on 15-08-2018 | 19:42:56Category: Political Videos, Newsمایا علی کا شرمناک کارنامہ۔۔۔۔۔۔ ایسا کام کر دکھایا کہ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے
کراچی(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک نئی سنڈریلا‘، ’عون زارا‘ اور’دیار دل‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلم’طیفا ان ٹربل‘کے ذریعے فلموں میں
انٹری دی ہے اوراپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو پسند کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ان کا بات کرنے کا انداز اورلہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے لکھا ’’مایا بالکل ماہرہ کے انداز میں بول رہی ہیں، چیٹر‘‘ ایک اور صارف نے لکھا’’مایا علی نے ماہرہ خان کے لہجے کی کاپی (نقل)کی ہے۔‘‘ایک اورصارف نے نہایت غصے میں لکھا’’ماہرہ خان کا لہجہ کاپی کرنا بند کرو۔‘‘ دیگر صارفین نے بھی کچھ اسی طرح کی باتیں کی اورمایا علی کو ماہرہ خان کے بات کرنے کا انداز کاپی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب کہ کچھ صارفین نے کہا ہمارے اسٹارز دوسرے لوگوں کو کاپی(نقل) کیے بغیر سیدھی طرح بات کیوں نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی کی فلم’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز سے اب تک 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔(ش،ز،خ)

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












