Kya Aap Mahira Khan Ke Pehle Shohar...
Posted By: Akbar on 15-08-2018 | 19:45:42Category: Political Videos, Newsکیاآپ ماہرہ خان کے سابق شوہر کو جانتے ہیں ؟ وہ آج کل کہاں ہیں اور ماہرہ نے ان سے طلاق کیوں لی ؟ سنسنی خیز انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)علی عسکری امریکا میں پیدا ہوئے اور ان کی وجہ شہرت معروف اداکارہ ماہرہ خان سے شادی بنی۔ علی رضا عسکری 8 اگست 1987ء کو امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئے لیکن ان کا بچپن مختلف شہروں میں گزرا جن میں سینیٹ لیوس، میسوری، پیراڈائز ویلی اور فیونکس قابل ذکر ہیں۔
بعد ازاں علی عسکری اپنی والدہ اور بہ کے ہمراہ میامی منتقل ہو گئے جبکہ ان کے والد فیونکس میں ہی رہے۔ علی عسکری کی 2006ء میں اپنی سابقہ اہلیہ ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ کر لیا اور 13 جولائی 2007ء کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کےوالد اس شادی کے سخت خلاف تھے۔2009ء میں علی عسکری کی فلم ایڈکٹس دی ہالی ووڈ بلیک فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی جسے بہت سراہا گیا۔ فلم ایڈکٹس کی کامیابی کے بعد علی عسکری نے دی لاس اینجلس فلم سکول میں جانے کا فیصلہ کیا اور آرٹس اینڈ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ ماہرہ اور علی عسکری کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2015ء میں دونوں نے طلاق لے لی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔ طلاق کے بعد علی عسکری نے فلم بنانے کا شوق نہیں چھوڑا اور اپنی دوسری فیچر فلم فالنگ پر کام شروع کر دیا، اس فلم کو بھی بہت پذیرائی ملی۔ علی عسکری اب بھی اپنے شوق سے وابستہ ہیں اور اسی میں آگے بڑھنے کی جستجو میں ہیں۔(م،ش)

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












